Afghan Minister

افغانستان کے نائب وزیرداخلہ محمد نبی عمری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے اثرات افغانستان میں بھی پڑ رہے ہیں اس لئے بہتر یہی ہے کہ پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی لڑنے کی بجائے بات چیت سے مسائل حل کریں۔

محمد نبی عمری کی ایک تقریب سے خطاب کی ویڈیو کلپ میں انہیں کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جتنی جلد پاکستان کی حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکرات شروع کرکے اپنے مسائل حل کرلیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات کا اثر افغانستان میں بھی پڑ رہا ہے۔ محمد نبی عمری نے کہا کہ میں پاکستان میں لڑنے والے دونوں جانب کے لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہم نے جنگیں دیکھ لی ہیں یہ صرف بیوائیں اور یتیم پیدا کرتی ہیں ملکوں کو تباہ اور معیشت کر ختم کرتے ہیں اس لئے مذاکرات اور صلح ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے تحریک طالبان پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں کیونکہ پاکستان میں لڑائی افغانستان کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عام لوگوں نے ہماری جنگ کے دوران ہماری پوری مدد کی اور ہمیں کھانا پینا اور دیگر ضروریات فراہم کیں اس لئے ہم ان کی مشکلات کو سمجھ کر کام کررہے ہیں۔

By pkadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *