Peshawar High Court
Pic courtesy: GNN

 

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوس نشستوں پر حلف کے معاملے پر دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ کرلیا۔

جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کی استدعائیں منظور کرتے ہوئے  قراردیا کہ تینوں جماعتوں کی درخواستیں جائز اور مبنی برحقیقت ہیں اس لئے سپیکر آئین کی روح پر عمل کرتے ہوئے ان اپوزیشن اراکین سے حلف لیں اور انہیں سینٹ کے آئندہ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالنے دیا جائے۔ 

تینوں سیاسی جماعتوں نے خواتین کی اکیس اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں پر ان کے اراکین سے حلف لینے کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت کے دوران سُنی اتحاد کونسل سے وابستہ سپیکرصوبائی اسمبلی کی جانب سے ان کی قانونی ٹیم نے ان کی جماعت کی جانب سے اختیار کئے گئے موقف کا دفاع کیا۔

تاہم عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر تینوں اپوزیشن جماعتوں کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔  

By pkadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *