Mir Ali suicide attack

 

 

پاکستان کے افغانستان سے متصل ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں فوجی پوسٹ پر علی الصبح ہونے والے ایک خودکش حملے میں پاک فوج کے دو افسروں سمیت سات اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چھ حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی علی الصبح چھ دہشت گردوں نے میرعلی میں فوجی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی جس کے جواب میں وہاں موجود فورس نے ان پر فائرنگ کی اسی دوران اندر گھسنے میں ناکامی سے دلبرداشتہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل کاشف علی اور کیپٹن احمد بدر کے ساتھ مزید پانچ سپاہی شہید ہوگئے جبکہ چھ حملہ آور بھی ان حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ 

By pkadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *