Imran Takkar

پشاور : پاکستان میں بچوں کے حقوق کے سماجی کارکن عمران ٹکر کو چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ کے زمرے میں  ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمارے ہیرو ایوارڈ سے  نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ملک بھر میں بچوں کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے دو دہائیوں سے زیادہ کی انتھک کوششوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔

عمران ٹکر خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے ایک اہم رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے لیے صوبائی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی پیرول کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں 8 چائلڈ کورٹس کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جسکی معاونت گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان، کے پی عدلیہ، اور کے پی حکومت نے کی۔

 

عمران ٹکر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، “میں بطور چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ ہمارے ہیرو ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ اعزاز ان تمام لوگوں کی اجتماعی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ میں ہاتھ بٹائے ہیں۔

انھوں نے کہا مجھے لاہور قلندر بمقابلہ کراچی میچ میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں 9 مارچ 2024 کو کراچی میں میچ کے اختتام پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں مجھے ہمارے ہیرو کا ایوارڈ ملا۔

By pkadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *