ہمارے ہاں بہت سے بزرگوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف وجوہات کی بنا پر انگلیوں خصوصاً انگوٹھوں کے نشان یعنی پورغائب  ہوجاتےہیں اور بوقت ضرورت نہیں ملتے یوں انگوٹھا نہ لگنے سے وہ بزرگ بہت متاثر ہوتے ہیں جو ہر ماہ پنشن لیتے ہیں یا جائیداد  کی منتقلی کے کسی عمل سے گذرتے ہیں ان کے ہاتھوں کے مٹی ہوئی  پوریں اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس مسلئے  کا بہت ہی آسان حل موجود ہے  اور وہ  بھی بلکل مفت ۔۔۔۔۔۔۔

گھروں میں  اکثر سفید پھٹکری  موجود ہوتی ہے  آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ پھٹکری کو پیس کر  ایک چھوٹی سی چٹکی   چائے کا کواٹر چمچ ایک گلاس نیم گرم پانی میں حل  کر لیں  اور جب یہ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو  اپنا ہاتھ یا انگوٹھا   اس میں  ڈبو دیجیے  اور پانچ منٹ بعد نکال کر  اس کو خشک کپڑے سے پونچھ لیں ۔

یہ عمل آپ نے 10  سے 12 دن تک کر نا ہے ۔ اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے انگوٹھے کے نشان واپس آچکے ہوں گے اور آپ خوشی خوشی جاکر اپنی پینشن وصول کریں  یا کوئی اور بائیو میڑک کام ہو جیسے پاسپورٹ آفس جانا ہو ،این آئی سی بنانا ہویا پھر بینک سے بائیومیٹرک کے ذریعے رقم نکلوانی ہو  تو آسانی سے یہ سب کام  کر سکتے ہیں ۔

By pkadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *